Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
05 Rajab 1446  

امریکی قونصل خانے کے عملے کو چٹ پٹا مٹن بھاگیا، دلچسپ ویڈیو جاری کردی

کراچی میں امریکیوں نے بھی خوب مزہ کیا
شائع 29 جون 2023 08:48pm
اسکرین گریب — امریکی قونصل خانے فیس بک
اسکرین گریب — امریکی قونصل خانے فیس بک

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے عملے کو چٹ پٹا مٹن بھا گیا، خوب مصالحے لگا کر کھایا، قونصل خانے نے عیدالاضحیٰ پر دلچسپ ویڈیو جاری کردی۔

عید کا تہوار جوش وجذبے کے ساتھ منایا جاتا لیکن جب مزے مزے کے لذیذ پکوان دسترخوان پر نہ ہوں، تو عید ادھوری محسوس ہوتی ہے۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے کے عملے نے بھی خوب مزہ کیا۔

قونصل خانے کے فیس بُک پیچ نے ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ عملے کا ایک فرد پہلے جاکر بکرا خریدتا ہے، پھر اس کی قربانی کے بعد وہ مٹن کے پکوان بناکر ایک ایک کرکے چکھتے ہیں۔

عملے نےعید پھرپور انداز میں منانے کے ساتھ ہی پوری قوم کو اردو زبان میں عید کی مبارکباد بھی دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہے۔

Eid ul Adha 2023

US Consulate Karachi