Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عیدالاضحیٰ پر پنجاب میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں، محسن نقوی
شائع 29 جون 2023 03:13pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے، سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں، فسران صفائی کے انتظامات کی خود مانیٹرنگ کریں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام شہر صاف ستھرے ہونے چاہئیں، انتظامیہ صفائی انتظامات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے، صفائی کے انتظامات گزشتہ سال سے بہتر ہونے چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، بارشوں کے پیش نظر متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔

health tips

sacrificial animals

Eid ul Adha 2023

Offal Collection Point