Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرم موسم میں گوشت کھانے کے بعد طبیعت خرابی سے بچنے کیلئے کیا کریں

عید پر گوشت کھائیں مگر چٹ پٹی مصالحہ دار ڈش سے پرہیز بہتر ہے، طبی ماہرین
اپ ڈیٹ 29 جون 2023 06:27pm

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عید قرباں پر گوشت کھائیں مگر احتیاط کے ساتھ، چٹ پٹی مصالحہ دار ڈش سے پرہیز بہتر ہے۔ اس مرتبہ عید قربان پر ملک کے کئی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے لہذا زیادہ گوشت کھانے سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

عید الاضحیٰ پر مزیدار اور چٹ پٹے پکوان دسترخوان کی زینت بنتے ہیں۔ مصالحہ جات کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہے۔

طبی ماہرین نے تکے بوٹیاں اورباربی کیو پر ہاتھ روک کر کھانے کی تلقین کی ہے، چٹخارے دارپکوانوں سے نظام انہضام متاثر ہوتا ہے۔

عید پر کئی روز تک پکنے والے طرح طرح کے چٹ پٹےکھانے ہماری خاص روایت ہے۔ اہم تہوار پر بیف اور مٹن کے مرغن اور مصالحہ دار پکوان کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

طبی ماہرین احتیاط کا مشورہ دے رہے ہیں کہتے ہیں گوشت کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ ، کثرت سے گوشت خوری بلڈ پریشر، عارضہ قلب سمیت دیگر مریضوں کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے موسم گرما ہے اس لئے زیادہ گوشت کھانے کے بجائے سبزیوں، پھلوں اور پانی کا استعمال بڑھا دیا جائے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے عید کی خوشیوں میں صحت پرسمجھوتا ہرگزنہ کریں مصالحہ دار پکوانوں کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

health tips

Pakistani Food

Eid ul Adha 2023