Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج نیوز کی خصوصی عید ٹرانسمیشن کا انوکھا کومبو

"وی آئی پی" مہمانوں نے عید کو لگا دیے چار چاند۔۔۔
اپ ڈیٹ 29 جون 2023 05:46pm

آج نیوز اس بار بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آپ کیلئے عید کی اسپیشل ٹرانسمیشن ”رب کی رضا عیدالاضحیٰ“ پیش کررہا ہے، جو اپنے آپ میں منفرد ہے۔ اور اس منفرد ٹرانسمیشن کے مہمان بھی ہیں منفرد۔

اس بار عید ٹرانسمیشن ”رب کی رضا عیدالاضحیٰ“ میں ہمارے ساتھ ہوں گی اپنا ایک الگ ہی اسٹائل رکھنے والی ماڈل و اداکارہ متھیرا، جبکہ ان کا ساتھ دیں گے معروف سندھی گلوکار ممتاز مولائی، جو ’سندھو دریا کے کنارے پلا مچھلی‘ سے مہمان نوازی کا شوق رکھتے ہیں۔

جبکہ عید ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے شیری اور صنوبر۔

متھیرا اٹھائیں گی اپنی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ، جن میں ان کی پسند ناپسند، مزاج اور ذاتی زندگی سے جڑی مصروفیات شامل ہیں۔

کیا متھیرا ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کرنا چاہیں گی؟ انہیں کس معجزے کی امید ہے؟ یہ تو آپ کو عید ٹرانسمیشن دیکھ کر ہی پتا چلے گا۔

دوسری جانب سندھ دھرتی سے محبت کا اظہار کرنے والے گلوکار ممتاز مولائی کا کہنا ہے کہ انہیں ناقدین کی میمز اور تنقید سے کوئی فرق پڑتا ہے کیونکہ مداح ہی ہوتے ہیں جو ہمیں عزت بھی دیتے ہیں ۔

ممتاز مولائی کا مشہور گانا ”مچھلی پلا کھلاؤں تجھ کو سندھو دریا کے کنارے“ کے اشعار انہیں کہاں سے ملے؟ وہ اب تک کتنے گانے ریلیز کرچکے ہیں؟ ان کی گائیکی کے راستے میں رکاوٹیں کون ڈالتا ہے؟

یہ تمام چیزیں اور بہت کچھ آپ کی عید یادگار بنا دیں گے۔

تو دیکھنا مت بھولئے ”رب کی رضا عیدالاضحیٰ“ عید کے دوسرے روز دوپہر ایک بجے، صرف آج نیوز پر۔

عید کا پہلا دن اور ’وی آئی پی‘ مہمان

اگر آپ نے پہلے دن کی ٹرانسمیشن مِس کردی ہے تو غم کس بات کا۔۔۔؟ وہ بھی آپ کیلئے پیش ہے۔

عیدالاضحٰی کے پہلے دن ٹرانسمیشن میں کراچی کی سیاست پر بنی کامیڈی فلم ”وی آئی پی“ کی کاسٹ نے شرکت کی، جن میں سلیم معراج، عرفا ن موتی والا، نمرہ شاہد، ڈائریکٹر رانا کامران، زیک اور نادیہ خان شامل تھے۔

نادیہ خان نے پاکستان کے ڈرامہ سازوں اور رائٹرز پر خاصی تنقید کی اور انہیں مشورے بھی دیے۔

انہوں نے اپنی زندگی سے جڑی کئی نجی باتیں بھی مداحوں کے ساتھ شئیر کیں۔

Mathira

mumtaz molai

Rab ki raza Eid ul Azha

Eid Transmission