Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قربانی سے پہلے ہی آلائشیں اٹھانے پر شکریہ، مرتضیٰ وہاب کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

’عید تو ابھی آٸی نہیں اور نہ ہی قربانی کے جانور ذبح ہوٸے، ویڈیو پہلے ہی بنوا لی‘
شائع 29 جون 2023 12:04pm

نومنتخب مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تنازعہ کھڑا کردیا ہے، اور انہیں اس ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاکستان بھر میں آج مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں، جبکہ کراچی میں انتظامیہ آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کیلئے متحرک ہے۔

لیکن عید سے ایک دن پہلے ہی مرتضیٰ وہاب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کو بروقت صفائی اور آلائشیں اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا انبار لگا دیا اور سوال اٹھایا کہ عید سے پہلے عید کی مبارکباد اور شکریہ کیسے ادا کردیا گیا۔

کچھ صارفین نے اسے گزشتہ سال کی ویڈیو قرار دیا۔

کچھ نے اسے اپنی اہلیت ثابت کرنے کا جعلی حربہ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا، ’عید تو ابھی آٸی نہیں اور نہ ہی قربانی کے جانور ذبح ہوٸے ہیں۔ ویڈیوز پہلے ہی بنوا لی‘۔

لیکن اس ویڈیو حقیقت اب سامنے آگئی ہے۔

گزشتہ روز بوہرہ جماعت نے عیدالاضحیٰ منائی اور سنت ابراہیمی ادا کی، اس موقع پر مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کراچی کے ڈسٹرکٹ ایسٹ پہنچے، جہاں اہل علاقہ نے قربانی کے بعد بروقت صفائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مذکورہ ویڈیو اسی دن کی ہے۔ اس کی تصدیق مرتضیٰ وہاب نے آج پریس کانفرنس میں بھی کی اور کہا کہ کل ہم نے بوہرہ جماعت کےساتھ عید منائی تھی۔

Murtaza Wahab

Viral Video

Bakra Eid

Eid ul Adha 2023