Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیاسی رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی

نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور امت کے اتحاد کیلئے دعائیں
اپ ڈیٹ 29 جون 2023 02:01pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز عید فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی جبکہ مختلف سیاسی رہنماؤں نے نماز عید اپنے آبائی علاقوں میں ادا کی۔

وزیر اعظم نے پاک افغان بارڈر پر فوجی جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔ شہباز شریف کے ہمراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور خواجہ آصف بھی موجود تھے، انھوں نے بھی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ نماز عید ادا کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے آبائی علاقے نواب شاہ اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں نماز عید ادا فرمائی۔

حکومتی اتحاد ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آبائی گاؤں عبد الخیل (ڈیرہ اسماعیل خان) میں نمازِ عید ادا کی جبکہ نواز شریف نے فیملی کے دیگر ارکان کے ہمراہ گزشتہ روز ایمریٹس ہل دبئی میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی تھی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، میئر کراچی مرتضی وہاب اور سلمان مراد نے باغ جناح پولو گراؤنڈ میں نمازِ عید ادا کی جبکہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اہل خانہ کے ساتھ امریکا میں ہیں۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے لاہور میں نماز عید ادا کی جبکہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نعیم اختر اور دیگر اعلیٰ حکام نے نماز عید گورنر ہاؤس میں ادا کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے ملتان، خورشید شاہ نے سکھر جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں نماز عید ادا فرمائی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھمبر میں اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے مظفرآباد کی مرکزی عید گاہ میں نماز عید ادا کی ۔

sacrificial animals

Eid ul Adha 2023

Eid Pray