Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : بالکونی سے جھگڑا دیکھنے والا شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

رامسوامی میں جھگڑا دیکھنے والا شہری فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، ریسکیو
شائع 29 جون 2023 11:43am
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

کراچی کے علاقے رامسوامی میں بالکونی سے جھگڑا دیکھنے والا شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کے مطابق رام سوامی میں جھگڑے کے دوران ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کردی، فائر کی گئی گولی عمارت کی بالکونی میں کھڑے شخص کے سینے میں لگی، گولی کی زد میں آنے والا شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول بالکونی میں کھڑا ہو کر گلی میں ہونے والا جھگڑا دیکھ رہا تھا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں، جاں بحق شخص کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی۔

Karachi Police

Karachi Crime

Karachi law and order situation