Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نفرتیں پھیلانے والا گھر میں اور اس کے پیرو کار جیل میں عید منا رہے ہیں، شرجیل میمن

تحریک انصاف میں جیسے لوگ آئے ویسے ہی چلے گئے، صوبائی وزیر اطلاعات
شائع 29 جون 2023 10:06am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نفرتیں پھیلانے والا گھر میں اور اس کے پیرو کار جیل میں عید منا رہے ہیں، تحریک انصاف میں جیسے لوگ آئے ویسے ہی چلے گئے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شر جیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے تمام چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریںگے، ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ایک قوم ہیں اور رہیں گے، عید کے موقع پر شہداء کو یاد رکھنا چاہئے۔

تحریک انصاف کے دور اقتدار کا حوالہ دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ دور میں مخالفین کو چن چن کر گرفتار کیا گیا، گزشتہ دور میں پوری پوری فیملیز کیخلاف مقدمات بنائے گئے، کچھ لوگوں نے ملک کو پیچھے لے جانے کی سازش کی، نفرتیں پھیلانے والا گھر اور پیرو کار جیل میں عید منارہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایک جماعت ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے، جیسے لوگ پی ٹی آئی میں آئے ویسے ہی چلے گئے، ملک کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،ایک جماعت نے ملک میں انتشار کی سیاست کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت مضبوط جب ہوگی تب سیاستدان عوام کی سیاست کرے گا، ہمیں نفرتیں ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، عید کے موقع پر نفرتوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

PTI Leaders arrested

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS