Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج کا پیغام، ایف سی کے جوانوں کی سنگلاخ پہاڑوں پر عید

آج شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنےاور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، آئی ایس پی آر

افواج پاکستان کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم نے نام جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ امن، اتحاد، یگانگت اور نوع انسانی کیلئے قربانی کا درس دیتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پیغام میں افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کی جانب سے عوام کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ آج شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنےاور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدائے وطن ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ عید پر جہاں سب اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں بانٹ رہے ہیں، وہیں وطن کے محافظ اپنی عید قربان کرکے سرحدوں اور سنگلاخ پہاڑوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

فرنٹئیر کور کی پہاڑوں پر عید

عید قرباں کے پرمسرت موقع پر فرنٹیر کور کے جوان اپنوں سے دور ملک اور قوم کی خاطر سرحدوں کے دفاع کے لیے سنگلاخ چٹانوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

لیکن مایوسی کے بجائے جوانوں کے حوصلے بھی پہاڑوں کی طرح بلند ہیں۔

عید کےروز ایف سی کے جوانوں نے نماز ادا کی اور ساتھی اہلکاروں کو گلے سے لگایا۔

اس موقع پر جوانوں کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

صوبے کے دور درازعلاقوں میں دن ہو یا رات یہ جوان کسی بھی وقت اپنے فرائض سےغافل نہیں ہوتے اور دہشتگردی سمیت ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

سیکورٹی اداروں کے جوان مادر وطن کی حفاظت اور امن کے لئے جان بھی قربان کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

جوانوں کی طور خم بارڈر پر قربانی

اپنوں کے بغیر عید کی خوشیاں نامکمل ہیں لیکن ملک کے محافظ عید بھی سرحدوں پر گزار رہے ہیں۔ ایف سی نارتھ کے جوان بھی عید بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

ملک کے ان محافظوں نے نماز عید ادا کرکے قربانی بھی طورخم بارڈر پر واقع تور مور پوسٹ پر کی۔ عید کے موقع پر ایف سی نارتھ کے جوانوں نے جہاں اپنوں اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی تو وہیں ملک کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

میجر فیاض، ونگ کمانڈر حسن بشیر اور لاس نائیک راضی رحمان کا کہنا ہے کہ جب تک وردی والے زندہ ہیں کوئی بارڈر سے آکر قوم کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، قومی فریضے کی انجام دہی کے دوران گھر والوں کے بغیر عید مناتے ہیں ہمارے جذے مزید بڑھ جاتے ہیں۔

ان جوانوں نے عید پر روایتی کھانوں سے ایک دوسرے کی خوب تواضع بھی کی، بارڈر پر موجود ایف سی نارتھ کے ان جوانوں کا عزم ہے کہ ملک و قوم کی خاطر وہ عید جیسی کئی خوشیاں قربان کرنے کو تیار ہیں۔

بلوچستان

DG ISPR

FC

Eid ul Azha

Eid ul Adha 2023