Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

عید الااضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں

عید الاضحیٰ پر 7 پاکستانی فلمیں رنگ جمانے کے لیے تیار ہییں
شائع 28 جون 2023 11:41pm

عيد کے روز سے سينما گھروں ميں دکھائی جانے والي فلموں ميں 6 اردو، ایک پنجابی فلميں شامل ہيں۔

پاکستان میں دو عیدیں وہ مواقع ہیں جن کا فلمساز ہمیشہ انتظار کرتے ہیں اور زیادہ تر فلمسازوں کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی فلمیں عید کے موقع پر ہی ریلیز کی جائیں۔

تاہم اس سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں کی فہرست یہ ہیں ۔

تیری میری کہانیاں

فلم ’تیری میری کہانیاں‘ ایک انتھولوجی فلم ہے جو 3 مختلف فلموں کا مجموعہ ہے، جس میں تین مختلف کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔ اس اینتھالوجی کی پہلی جن محل ہے، جس میں حرا مانی، مانی اور گل رعنا نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم کی ہدایات نبیل قریشی نے دیں ہیں۔

تیری میری کہانیاں کی دوسری فلم پسوری ہے ، جس کی ہدایات دیں ہیں مرینہ خان نے جبکہ اسے واسع چوہدری نے تحریر کیا ہے۔ اس فلم میں رمشا خان اور شہریار منور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

تیری میری کہانیاں میں پیش کی جانے والی تیسری کہانی ایک سو تئیسواں ہے۔ اس کہانی کو خلیل الرحمن قمر نے تحریر کیا ہے ۔ جس میں مہوش حیات اور وہاج علی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم کی ہدایات ندیم بیگ نےدی ہیں ۔

مداری

ہدایت کار سراج السالکین کی پولیٹکل تھرلر’مداری’بھی اس عید پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو سیاست میں سرگرم اپنے باپ کی موت کے بعد اور حالات کی ستم ظریفی سے تنگ آکر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار عباد عالم شیرادا کررہے ہیں جب کہ دیگر اداکاروں میں حماد صدیق، عامر نقوی اور پارس مسرور شامل ہیں۔ فلم کی کہانی علی رضوی اور سراج السالکین نے تحریر کی ہے جب کہ اسے پروڈیوس بھی ان ہی دونوں نے کیا ہے۔

وی آئی پی

عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی تفریحی فلم ’وی آئی پی‘ کی کاسٹ میں زیک ، نمرہ شاہد ، سیلم معراج ، عرفان موتی والا سمیت دیگر شامل ہیں۔

رانا کامران کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی سیاسی منظر نامے کے گرد گھومتی ہے جس الیکشن ، میئر کا انتخاب ، جھوٹے سیاسی وعدے اور سیاسی رسہ کشی کی جھلک کے ساتھ ساتھ مزاح کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔

بے بی لیشیس

عید پر ریلیز ہونے والی فلم بے بی لیشیس کو پہلے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 10 فروری کو ریلیز کیے جانا تھا۔ تاہم اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کو عید الضحیٰ تک بڑھا دیا گیا۔ فلم میں سائرہ یوسف ، شہروز سبزواری نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اللہ یار اینڈ دی 100 فلاوز آف گاڈ

یہ فلم 2018 میں پیش کی جانے والی فلم دی لیجنڈ آف مارخور کا دوسرا سیکوئل ہے۔ اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ کو پیش عید الضحیٰ کے موقع پر پیش کیا جارہا ہے۔ اس فلم کو پہلے 2 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیے جانا تھا۔ اللہ یار اینڈ دی 100 فلاوز آف گاڈ پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ہے جس کو مکمل طور پر مقامی طور پر ہی تیار کیا گیا۔

آر پار

آر پار’ دوستوں کے درمیان پیچیدہ تعلقات کی کھوج کرتی، سیاست، محبت، اور انسانی جذبات کی پیچیدہ حرکیات کو تلاش کرتی فلم ہے جس کی کاسٹ میں معمر رانا، ارم اختر، عکاشہ گل اور شمائل خان جیسے اہم نام شامل ہیں۔

لاڑے دا ویاہ

پاکستانی پنجابی فلم ’لاڈے دا ویاہ‘ بھی عید قربان پر ریلیز ہو گی. فلم کی کاسٹ میں علی یلماز، ماہ رخ مرزا، سلیم البیلا، گوگا پسروری، خالد بٹ, شفقت چیمہ اور راحیلہ آغا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔