Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عیدالاضحیٰ پر دیکھیں کچھ تفریحی اور دلچسپ

آج انٹرٹینمنٹ پر دو ٹیلی فلمز پیش کی جائینگی
شائع 29 جون 2023 04:30pm

عید ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب پوری فیملی ساتھ بیٹھ کر وقت گزارنا پسند کرتی ہے، خاص طور پر عیدالاضحیٰ پر دوستوں اور فیملی میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں پر لذیذ کھانے بنائے جاتے ہیں، جن سے سب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ایسے موقعوں پر جب سب اکٹھے ہوتے ہیں تو کسی ٹیلی فلم یا فلم کو دیکھنا پسند کرتے ہیں جس سے عید کے مزے کو اور دوبالا کیا جاسکے۔

ایسے میں آج انٹرٹینمنٹ کچھ تفریحی اور دلچسپ ٹیلی فلمیں لا رہا رہے۔

باکس آفس

باکس آفس ایک مزاحیہ ٹیلی فلم ہے جسے آج انٹرٹینمنٹ پر عید کے دوسرے روز نشر کیا جائے گیا، اس ٹیلی فلم کی کاسٹ میں احمد حسن، نمرہ شاہد، ایمن زمان، ساجد شاہ، عدنان جیلانی، سہیل مسعود، سلیمان لطیف شامل ہیں ۔

افتخار افتی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ٹیلی فلم کو علی سکندر نے تحریر کیا ہے ۔

گفٹ

گفٹ یہ ایک ہارر ٹیلی فلم ہے جس کی ہدایت سلمان بالی نے دی ہیں ، اس ٹیلی فلم کو عید کے تیسرے روز آج انٹرٹینمٹ پر نشر کیا جائے گا ۔

سنسی خیز ٹیلی فلم گفٹ کی کاسٹ میں شیزین اداکارہ شہزین راحت ، سیم خان ، زہرہ رضا اور دیگر شامل ہیں ۔

box office

Gift