Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ کے صدر رجب طیب کا وزیراعظم شہبازشریف کو فون، عید مبارکباد کا تبادلہ

رہنماؤں کا معاشی، دفاعی اوردیگرشعبوں میں باہمی اشتراک مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ
شائع 28 جون 2023 08:23pm

وزیراعظم محمد شہبازشریف کو ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیام اور ترکیہ کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستان کےعوام کوعیدالاضحی کی مبارکباد دی، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر اردوان اور ترکیہ کے عوام کو عید کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے معاشی، دفاعی اوردیگرشعبوں میں باہمی اشتراک مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر ترکیہ کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔

Turkish President

Recep Tayyip Erdogan

PM Shehbaz Sharif

Eid ul Adha 2023