Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عید قرباں پر قصائیوں کے ریٹ میں 40 فیصد سے زائد کا اضافہ

پیشہ ور قصابوں کے ساتھ موسمی قصائی بھی میدان میں آگئے
شائع 28 جون 2023 07:39pm

عیدالاضحی کے موقع پر قصائیوں نے اپنے ریٹ میں 40 فیصد سے زائد کا اضافہ کردیا۔

آپ نے قربانی کا جانورخرید لیا ہے تو پھر قصائی سے وقت لینا بھی جوئے شیر لانے کے متراف ہے۔

عید قرباں پر قربانی اور قصاب کا چولی دامن کا ساتھ ہے، تاہم ماہر قصائیوں کی کمی کے باعث موسمی قصابوں کے وارے نیارے ہوگئے ہیں، اور ان کے ریٹ دوگنا زیادہ جب کہ نخرے الگ ہوتے ہیں۔

قربانی کے جانورکی خریداری کے آفٹر شاک سے ریکور کرنے والوں کیلئے قصائی کے ریٹ نے سر چکرا دیے ہیں، قصائیوں نے بھی اپنے ریٹ میں 40 فیصد سے زائد کا اضافہ کردیا ہے۔

قصائیوں کی جانب گزشتہ سال چھوٹے جانور کا 5 ہزار لیا جارہا تھا، جو اب بڑھ کر7 ہزار روپے ہوگیا ہے، جب کہ بڑے جانور کیلئے 20 ہزار کے بجائے 30 ہزارروپے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

ماہراورتجربہ کارقصاب سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرنے والوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ نقالوں سے بچیں، ہر چھری، بغدا اور ٹوکے والا قصاب نہیں ہوتا، پریشانی سے بچنے کیلئے موسمی قصائی سے دوررہیں۔

Eid ul Azha

Bakra Eid

Eid ul Adha 2023

the butcher