Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

9 مئی کے ملوث عناصر کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے، اکرم چیمہ
شائع 28 جون 2023 02:24pm
اکرم چیمہ کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس۔ فوٹو — اسکرین گریب
اکرم چیمہ کی کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس۔ فوٹو — اسکرین گریب

سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے پی ٹی آئی سے علیحد گی کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکرم چیمہ نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کا ہدف صرف مسلح افواج نہیں تھی، کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمےکو ٹارگٹ کیا گیا،بے حرمتی کی گئی، دشمن نے بھی کرنل شیر خان کی بہادری کا اعتراف کیا تھا۔

انہوں نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے تمام واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔

اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے ملوث عناصر کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے اس سے کم پر بات نہیں ہوگی، اگر ملک نے آگے چلنا ہے تو ان واقعات میں ملوث ملزمان کو کٹہرے میں کھڑا کرنا پڑے گا۔

pti

karachi

PTI Leaders Left Party

Akram cheema