Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عید قربان آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

منافع خوروں نے آلو، پیاز، کچا پپیتا، ٹماٹر، دھنیہ سمیت ہر سبزی کے دام بڑھا دیئے
شائع 28 جون 2023 01:47pm
Vegetable sellers in Karachi charge arbitrary prices - Aaj News

عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی منافع خوروں نے سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

کراچی میں سبزی فروش من مانے دام وصول کرر ہے ہیں، پتھارے داروں کے پاس کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ موجود نہیں۔

منافع خوروں نے کمر کستے ہوئے آلو، پیاز، کچا پپیتا، ٹماٹر، دھنیہ سمیت ہر سبزی کے دام بڑھا دیئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزی فروشون کے پاس کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ موجود نہیں اسی لئے من مانے دام وصول کر رہے ہیں۔

بازار میں ٹماٹر 120 سے 140 روپے، آلو100 روپے، پیاز 80 روپے، کچا پپیتہ 120 روپے جب کہ بھنڈی 150، لیموں 320 اور ہرے دھنئیے کی گڈی کی قیمت 30 سے 50 روپے کردی گئی۔

karachi

vegetables

Eid ul Adha 2023