Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جگن کاظم کا شادی کی ایک دہائی پوری ہونے پر شوہرکیلئے انوکھا سرپرائز

معروف شوبز سیلبرٹیز سمیت مداحوں کو بھی اداکارہ کا آئیڈیا بھا گیا
شائع 28 جون 2023 01:47pm

جگن کاظم پاکستان انٹرٹینمنٹ اندسٹری کا ایک معروف نام ہیں جو مارننگ شو کی میزبانی کے علاوہ اپنا یو ٹیوب چینل بھی چلاتی ہیں جہاں وہ ہیلتھ ، بیوٹی، فوڈ سمیت دیگر موضوعات پر مختلف ویڈیوزشیئرکرتی ہیں۔

جگن کی ان کے نصف بہترفیصل ایچ نقوی کے ساتھ بہترین کیمسٹری ہے جس کا اظہار وقتاً فوقتاً ان کی سوشل میڈیا پوسٹس سے ہوتا رہتا ہے۔

اداکارہ نے شادی کی دسویں سالگرہ پرایک منفرد سرپرائز دے کر شوہر کے ساتھ ساتھ مداحوں کو بھی خاصا حیران کیاہے۔

انسٹاگرام پرجگن نے ویڈیوز اور تصاویر شیئرکرتے ہوئے مداحوں کو بھی اس خوشی میں شریک کیا کہ انہوں نے شادی کی ایک دہائی مکمل ہونے پر فیصل کو کیسے مبارکباد دی۔

ویڈیو میں ان کے شوہر کو حیرانگی وخوشی کے امتزاج کے ساتھ گھرسے باہرآتے دیکھاجاسکتا ہے جہاں جگن شادی کی یادیں تازہ کرنے سرخ لباس میں سجی دھجی بگھی میں بیٹھی ان کے استقبال کےلیے تیار بیٹھی ہیں۔

انہوں نے فیصل پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اور اپنے ساتھ بگھی کی سیر کروائی۔

جُگن کا فیصل سے وعدہ ہے کہ وہ آنے والی ویڈنگ اینورسریز پربھی ایسے سرپرائزز دیتی رہیں گی۔

فیصل نے بھی اپنے انسٹاپر شادی کے بعد کی 10 سال پرانی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ جگن بالکل ویسی ہی ہیں البتہ ان کی ظاہری شکل تبدیل ہوگئی ہیں۔

جگن کے اس شاندار سرپرائز کو شوبز کی معروف سیلیبرٹیز سمیت دیگر فالوررز نے بھی بے حد سراہتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

جگن کی شادی سال 2013 میں فیصل ایچ نقوی کے ساتھ ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا حسن اوربیٹی ہے جبکہ بڑا بیٹا حمزہ جگن کی پہلی شادی سے ہے۔

Juggun Kazim

Faisal H Naqvi

Wedding Anniversary