Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میرا دل یہ پُکارے‘ فیم عائشہ کا اپنی موت کی خبروں پرسخت ردعمل

کراچی میں چند روز قبل مبینہ طور پرنشےکی زیادتی سے عائشہ نامی ٹک ٹاکر چل بسی تھی
شائع 28 جون 2023 12:26pm

’میرادل یہ پُکارے‘ فیم ٹک ٹاکرعائشہ نے کراچی میں چند روزقبل ڈیفنس کے بنگلے میں ڈانس پارٹی کے دوران مبینہ طور پرنشے کی زیادتی کے باعث ٹک ٹاکرکی ہلاکت کے بجائے اپنی موت سے متعلق زیرِگردش جھوٹی خبروں کی تردید کی ہے۔

ٹک ٹاکر نے انٹرٹینمنٹ سائٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں ان کی ہم نام کی ہلاکت کی خبرشائع کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’میرا دل یہ پکارے‘ گانے پر ٖڈانس سے شہرت حاصل کرنے والی عائشہ حنیف چل بسی ہیں۔

اوئے عائشہ کے نام سے انسٹااکاؤنٹ کی اسٹوریز میں یہ اسکرین شاٹ شیئرکرنے والی عائشہ نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس خبرکے مطابق میری موت واقع ہوگئی ہے، آپکو اندازہ نہیں ہے کہ ایسی خبرسے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر پڑسکتا ہے۔

ٹک ٹاکرنے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی بھی غیرضروری توجہ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی پھر سب کیوں ان کی زندگی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔

عائشہ نے جھوٹی خبرشائع کرنے والوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ بات جاننا اہم ہے کہ ایساکرنے والے میرا اصلی نام تک نہیں جانتے۔ میں اپنی زندگی میں کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کروں گی۔

Ayesha Mano

Tiktoker Ayesha Death

Oye Ayesha