’مفتاح پھر ایک قسط لے آئے مگر ڈار ڈالر 200 پر لائے نہ معیشت بچا سکے‘
سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل پھر (عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی ایک لیکر آئے تھے مگر اسحاق ڈار ڈالر 200 پر لائے اور نہ معیشت کو تباہی سے بچا سکے۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں آئی ایم ایف کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا اور 300 ارب روپے کے مزید ٹیکس غریب پر مسلط کردیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل پھر ایک قسط لے آیا تھا لیکن اسحاق ڈار نہ ڈالر کو 200 پر لایا نہ معشیت کو تباہی سے بچایا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم کی سیاسی تقدیر کے فیصلے لندن اور دبئی میں ہوتے ہیں کیونکہ ان کی جائیدایں، اولادیں، بینک بیلنس لندن دبئی میں ہیں، انہوں نے ایک چہرے پر کئی چہرے سجا رکھے ہیں جو کہ عوام میں نفرت کا نشان ہیں۔
اے ایم ایل سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ کے لیے رکھا ہوا ہے، قومی اثاثے لیز پر، غریب مہنگائی کی بھینٹ پر اور یہ بےساکھیوں کے سہارے ہیں جب کہ یہ گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں پنجاب پانی پت کا میدان ثابت ہوگا، ہائیکورٹ کو کل بتایا گیا کہ صرف اسلام آباد میں میرے خلاف 7 ایف آئی آر درج ہیں۔
Comments are closed on this story.