Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ پر منفرد مٹھائیاں

عید چھوٹی ہو یا بڑی مٹھائیوں کے ذائقے کے بغیر ادھوری رہتی ہیں
شائع 28 جون 2023 10:56am
Eid ul Adha 2023 in Saudi Arabia | Saudis and Pakistanis move to sweet shops - Aaj News

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک، امریکا اور برطانیہ میں آج مذہبی جوش و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر دوستوں اور عزیزوں کی تواضع کے لئے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر نے مٹھائی کی دکانوں کا رخ کرلیا۔

دارالحکومت ریاض میں سوئٹس شاپس پر مختلف ذائقوں کے کیک کو خوبصورت انداز کے ساتھ عید کے لئے تیار کیا گیا ہے جب کہ سب کی من پسند سعودی چاکلیٹ کو بھی شہری خرید رہے ہیں۔

عید کی نماز کے بعد دوستوں اور رشتے داروں کی میٹھے سے تواضع کے لئے سوئٹس شاپس میں مختلف انواع اقسام کی مٹھائیوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کا کہنا ہے کہ عید چھوٹی ہو یا بڑی مٹھائیوں کے ذائقے کے بغیر ادھوری رہتی ہیں۔

Saudia Arabia

Bakra Eid

Eid ul Adha 2023

Sweets