Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

طوفان میں لاپتہ ہونیوالے برطانوی اداکار کی باقیات 6 ماہ بعد مل گئیں

جولین سینڈز پہلے ہی اپنا الوداع کہہ چکے تھے، اداکار کا بھائی
شائع 28 جون 2023 10:21am
برطانوی اداکار جولین سینڈز۔ فوٹو — فائل
برطانوی اداکار جولین سینڈز۔ فوٹو — فائل

رواں برس کے جنوری میں سیر کے دوران لاپتہ ہونے والے برطانوی اداکار جولین سینڈز کی باقیات 6 ماہ بعد امریکا سے مل گئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے پہاڑوں سے ملنے والی انسانی باقیات اداکار جولین سینڈز کی ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو جولین سینڈز کی باقیات ملی تھیں جس کے بعد ان کی باضابطہ طور پر شناخت کرلی گئی ہے۔

65 سالہ سینڈز آسکر ایوارڈ یافتہ فلم A Room With A View جب کہ ٹی وی ڈراموں 24 اور ’سمال ولے‘ میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور تھے۔

جولین سینڈرز 13 جنوری کو کیلیفورنیا کے سان گیبریل پہاڑوں کے بالڈی باؤل علاقے میں خراب موسم کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے، اس کے بعد طوفانوں کے ساتھ ساتھ برفانی تودے گرنے کے باعث اداکار کی تلاش میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق ماؤنٹ بالڈی کے علاقے سے ملنے والی باقیات کی شناخت جولین سینڈز سے ہوئی تاہم ابھی دیگر ٹیسٹ کے ذریعے موت کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کے بھائی نک سینڈز کا کہنا تھا کہ جولین سینڈز پہلے ہی اپنا الوداع کہہ چکے تھے۔

California

British Actor

Julian sands