Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

2ہزار برس قبل پیزا کیسا دکھائی دیتا تھا، تصویر سامنے آگئی

پینٹنگ قدیم شہرکے کھنڈرات سے ملی جو آتش فشاں پھٹنے سے دفن ہو گیا تھا
شائع 28 جون 2023 10:02am
تصویر: دی گارڈین
تصویر: دی گارڈین

قدیم پومپئی (نیپلز کے جنوب مشرق میں واقع قدیم شہر جو کوہ ویسویئس کا آتش فشاں پھٹنے سے دفن ہو گیا تھا) کے کھنڈرات میں ملنے والی پینٹنگ نے دنیا کے سب سے پہلے پیزا کے تصور کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے ۔

اگرچہ اس مقبول ڈش میں دو ضروری اجزاء ٹماٹر اور موزریلا کی کمی محسوس ہورہی ہے، لیکن انناس سے مماثلت رکھتی ایک نامعلوم چیز بھی شامل ہے۔

قریب دو ہزار سال پرانی یہ پینٹنگ آثار قدیمہ کے علاقے ریگیو نائن میں کھدائی کے دوران سامنے آئی جو کہ پیزا کی جائے پیدائش نیپلز کے قریب ہے۔ یہ پینٹنگ ایک دیوار پر لگی ہوئی تھی جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک ایسے گھر کا دالان تھا جس کے احاطے میں ایک بیکری تھی۔

پینٹنگ میں چاندی کی ٹرے پر ایک گول روٹی کی عکاسی کی گئی ہے جس کے اطراف انار اور ممکنہ طورپر کھجور جیسے پھل ہیں۔ تاہم اس میں انناس سے متاشبہہ دکھنے والا پھل یقینی طور پر کچھ اور ہے کیونکہ یونکہ اس پھل کا سامنا کرنے والا پہلا یورپی کرسٹوفر کولمبس تھا ، جو 1493 میں گواڈلوپ میں تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ روٹی مصالحوں یا موریٹم کے ساتھ پکی ہوئی ہوتی ہے، یہ ایک جڑی بوٹی پنیر ہے جو قدیم رومی کھاتے تھے، اس کے ساتھ شراب کی صراحی ، خشک میوہ جات، کھجوریں، انار اور پیلے رنگ کے اربوٹس ہار کی صورت پروئے ہوئے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ تہذیب یونانی مہمان نوازی کی رسم زینیا سے متاثر تھی ،لہذا ٹرے ان تحفوں کی نمائندگی کرتی ہے جو بطور ہیلینیسٹک دور کی روایت کےمہمانوں کو پیش کیے جاتے تھے۔ اس طرح کی تصاویر قدیم پومپیائی اور قریبی ہرکولینیم کے گھروں میں پھیلی ہوئی تھیں ، جو 79 عیسوی میں کوہ ویسویئس کے پھٹنے کے بعد ختم ہو گئیں۔

تاہم ، اس طرح کے فریسکو کو تلاش کرنا غیر معمولی ہے جس میں یہ پینٹنگ موجود ہے۔

پومپیائی آرکیالوجیکل پارک کے ڈائریکٹر گیبریل زوچٹریگل کا کہنا ہے کہ فریسکو ’کفایت شعاری اور سادہ کھانے‘ اور ’چاندی کی ٹرے عیش و آرام اور فنکارانہ اور ادبی نمائندگی کی تزئین و آرائش‘ کے درمیان فرق کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسے دیکھ کر پیزا کے بارے میں کیسے نہ سوچیں جو جنوبی اٹلی کی ایک ’غریب‘ ڈش کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا لیکن اب دنیا کو فتح کرچکا ہے اور اسے اعلیٰ ترین ریسٹورنٹس میں بھی پیش کیا جاتا ہے۔

نیپلز کو روایتی پیزا مارگریٹا کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے جس میں ٹماٹر، موزریلا، تازہ تلسی اور ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل کا سادہ مرکب شامل ہوتا ہے، اس ڈش کی پھلوں کے ساتھ ٹاپنگ کا خیال بہت سے اطالوی افراد کو ناگوار گزرتا ہے۔

 وہ جگہ جہاں فریسکو پایا گیا تھا۔ تصویر: پارکو آرکیالوجیکو ڈی پومپی پری / اے ایف پی

لیکن نیپلز کے سب سے پرانے پیزریا میں سے ایک کے مالک جینو سوربیلو اس بات کے قائل ہیں کہ پومپی فریسکو میں موجود تصویر دراصل پیزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدیم پومپئی میں ہم پہلے سے ہی جانتے تھے کہ فلیٹ بریڈ کی شکلیں ہوتی ہیں، جو اناج، پانی، نمک اور شاید بیئر سے تیار کی جاتی ہیں۔ ’’ہو سکتا ہے کہ وہ اس کی ٹاپنگ سبزیوں یا مچھلیوں کے ساتھ کرتے ہوں، یہ پیزا کی ایک قدیم شکل تھی۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ قدیم رومی دور میں پھلوں کو ایک اہم پکوان سمجھا جاتا تھا۔جدید دور میں پیزا پر پھلوں کی بات کی جائے تو اگر میٹھا پیزا ہے توآپ پھل مثلاً انجیر، یا اسٹرابیری استعمال کرسکتے ہیں۔’

لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا فریسکو نے پیزا پر انناس کی موجودگی کی بحث کو حل کیا ہے، تو سوربیلو نے پختہ جواب دیا: ”نہیں۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ذائقے ذائقے ہیں۔ ہم روایتی پیزا بناتے ہیں اور کبھی انناس کا استعمال نہیں کریں گے۔

پومپئی کے یہ کھنڈرات 16 ویں صدی میں دریافت ہوئے تھے جن کی پہلی کھدائی 1748 میں شروع کی گئی تھی ۔ ایک اندازے کے مطابق آتش فشاں کے پھٹنے سے 2،000 افراد ہلاک ہوئے۔

شہر کے ایک ضلع ریگیو نویں میں انسولا 10 پر کھدائی کا کام فروری میں شروع ہوا تھا جس میں گھر، ورکشاپس اور بیکریوں کا ایک گروپ پایا گیا تھا،مئی میں ایک بیکری سے تین متاثرین کی ہڈیوں کی باقیات ملی تھیں، جن میں دو خواتین اور ایک بچہ شامل تھا،ن کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ انہوں نے یہاں پناہ لی تھی۔

مئی کے وسط میں اس مقام کے ایک اور حصے سے دو دیگر متاثرین کی باقیات ملی تھیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی عمر 50 سال کے درمیان ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ افراد ویسویئس کے پھٹنے کے ساتھ آنے والے زلزلے میں ہلاک ہوئے تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کسی نے خود کو گرتی ہوئی دیوار سے بچانے کی کوشش میں اپنا بازو اٹھایا تھا۔ قریب ہی ایک ہار اور چھ سکے ملے، جن میں سے دو دوسری صدی قبل مسیح کے وسط کے ہیں۔

Pizza

Pompeii fresco

2,000 year old Pizza