Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا۔
شائع 28 جون 2023 09:44am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بالائی وسطی پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمالی اور مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں بارش برسانے والا سسٹم آنے کی وجہ سے عید الاضحیٰ پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے پیش نظر صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹس ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کردیا گیا ہے، سسٹم کے تحت 30 جون تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارشیں ہوں گی۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بشمول کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں ہلکی و تیز بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں عید الاضحیٰ کے پہلے دن 29 جون (جمعرات) کو گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی ڈویژن میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جمعہ کو کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے موسمی نظام کے زیر اثر قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع بشمول چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان، لکی مروت اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گر دو نواح میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

عید کے دنوں میں ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، ڈی جی خان، بھکر اور فیصل آباد میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ لورالائی،ژوب، بارکھان، قلات، خضدار، خاران، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Met Office

PDMA

weather forecast

Eid ul Adha 2023

Weather on eid

Rain on eid