Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یومِ عرفۃ پر خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی دلچسپ تصویر

یومِ عرفۃ پر اماراتی خلاباز کا امت مسملہ کیلئے پیغام
شائع 28 جون 2023 09:24am
تصویر: ٹوئٹر/سلطان النیادی
تصویر: ٹوئٹر/سلطان النیادی

اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے یوم عرفات پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے مکہ مکرمہ کی ایک تصویر شئیر کی ہے ساتھ ہی امت مسلمہ کیلئے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔

ٹوئٹ پر جاری اپنے پیغام میں سلطان النیادی نے لکھا، ’آج (27 جون) یومِ عرفۃ ہے، جو حج کا ایک اہم دن ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ عقیدہ صرف یقین کے بارے میں نہیں، بلکہ عمل اور آپ کا عکس بھی ہے۔ امید ہے یہ دن ہم سب کو ہمدردی، عاجزی، اور اتحاد کے لیے کوشش کرنے کی ترغیب دے۔ یہ مکہ کے مقدس مقام کا ایک منظر ہے جسے میں نے کل عکس بند کیا تھا۔‘

یوم عرفات پر لاکھوں عازمین حج سعودی عرب میں مکہ کے قریب واقع عرفات کے پہاڑ پر اور اس کے ارد گرد جمع ہوتے اور دعائیں کرتے ہیں۔

سلطان النیادی نے اس سے قبل اپریل میں زمین سے 400 کلومیٹر اوپر مدار میں گردش کرتی لیبارٹری سے لیلۃ القدر کی مقدس رات پر مکہ اور مدینہ کے حیرت انگیز نظارے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ مکہ اور مدینہ پوری طرح سے روشن ہیں اور مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام مسجد نبوی ﷺ پوری آب و تاب سے چمک رہی ہے۔

Sultan Al Neyadi

Arafat Day

Picture from space