Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار

بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔
شائع 28 جون 2023 08:56am

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقوں ناظم آباد، سائٹ، گرومندر، گارڈن، ناگن چورنگی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں بارش سے گلیاں اور سڑکیں بھیگ گئیں۔

اسکیم تینتیس، سپرہائی وے، گلستان جوہر میں بھی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

لیکن حسبِ روایت بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

شہر کا مطلع ابر آلود ہے اور حبس کیفیت ہے، ہوا کی رفتار 7 کلومیٹر ہے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

Karachi Rain