Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب، امریکا، برطانیہ سمیت کئی ملکوں میں آج عید الاضحیٰ منائی گئی

مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت ملک کی دیگر مساجد میں نمازِ عید ادا
اپ ڈیٹ 28 جون 2023 11:26pm
فوٹو — سعودی میڈیا
فوٹو — سعودی میڈیا

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا اور برطانیہ میں آج مذہبی جوش و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

عید الاضحیٰ کے ساتھ ہی دوستوں اور عزیزوں کی تواضع کے لئے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر نے مٹھائی کی دکانوں کا رخ کیا۔

برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں اس بار بھی کمیونٹیز تقسیم ہیں، بعض افراد نے آج عید منائی جب کہ بعض کل عید منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں اس سال بھی دو عیدیں منائی جائیں گی

دوسری جانب حجاج کرام نے آج بڑے شیطان کی رمی کی، اور قربانی کرکے سر منڈوائے اور احرام کھول دیے۔ عازمین نے طواف و زیارت کی، صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی بھی کی، جس کے بعد واپس منیٰ جا کر ایام تشریق کیا۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت ملک کی دیگر مساجد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد سوئٹس شاپس پر مختلف ذائقوں کے کیک اور سب کی من پسند سعودی چاکلیٹ کو بھی شہریوں نے خریدا، سوئٹس شاپس میں مختلف انواع اقسام کی مٹھائیوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا۔

عید قربان کے موقع پر سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کا کہنا تھا کہ عید چھوٹی ہو یا بڑی مٹھائیوں کے ذائقے کے بغیر ادھوری رہتی ہیں۔

عید کے اجتماعات میں فرانسیسی ممبرز پارلیمنٹ، مقامی مئیرز نے بھی شرکت کی اور مسلم کمیونٹی کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

پیرس و گردو نواح کے شہروں میں پاکستانی مساجد، مسجد قباء، مسجد پیریفیت، ادارہ منہاج القرآن، امام بارگاہوں دیگرمساجد اور بڑے پارکس میں عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ہیں، جس میں ہزاروں ک تعداد میں مسلمانوں نےشرکت کی۔

نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع پیرس کی تاریخی ”جامع مسجد پیرس“ میں ہوا۔ جہاں مقامی فرانسیسی، عرب، افریقی اور ایشیائی ممالک کے مسلمانوں نے عیدالاضحیٰ کی نمازادا کی۔

اس کے علاوہ فرانس بھر میں ایک ہزار سے زائد دیگرمقامات پر بھی نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی۔

نماز عیدالاضحٰی کے بعد مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے متعلقہ قربان گاہوں کی طرف روانہ ہوئی، جہاں وہ طے شدہ وقت کے مطابق قربانی کی سنت ادا کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات کو منائی جائے گی۔

Saudia Arabia

madina munawara

Makkah

Bakra Eid

Eid ul Adha 2023