Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق مرد کیلئے کب سے باعث شرم ہونے لگی؟

ڈرامے کی پہلی قسط ہی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
شائع 28 جون 2023 12:21am

آج انٹرٹینمنٹ پرڈرامہ سیریل ’تعلق‘ کا آغاز ہوگیا ڈرامے کی پہلی قسط ہی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔

ڈرامہ کی کاسٹ میں جنید اختر بطور عاصر، نوال سعید بطور آئمہ ، کنزیٰ پٹیل بطور عائشہ ، توقیر احمد بطور اعظمی، زیبا علی بطور مسز سلطان ، ساجد شاہ بطور فاروقی، سلینا سپرا بطور تہمینہ مسکان جنید بطورعین اور شبانہ شیخ بطور صالحہ شامل ہیں۔

ڈرامے کا آغاز ایک شادی شدہ جوڑے عاصر اور نیہا کی نوک جھوک سے ہوتا ہے اور پہلے ہی منظر میں دونوں کی طلاق ہوجاتی ہے ۔

طلاق کے بعد عاصر شیدید ڈپریشن میں مبتلا ہوجاتا ہے اور کہتا ہے میں سب کو کیسے منہ دکھاوں گا جس پر اس کی ماں مسر سلطان کہتی ہیں کہ ’طلاق مرد کیلئے کب سے باعث شرم ہونے لگی؟‘۔

دوسری جانب دونوں بہنیں آئمہ اور عائشہ کو دوست کی شادی میں ڈانس کرنے پر ان کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے آئمہ کو سلجھی ہوئی خاموش طبعیت کی مالک دکھایا گیا ہے وہیں عائشہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھانا جانتی ہے ۔

یہ ڈرامہ دیکھنے لائق ہے اور یقینناً ہمارے ذہنوں کو جھنجھوڑے گا بھی کہ ایک انتہائی اہم معاملہ سماجی اصولوں کی آڑ میں کس طرح پس پشت ڈال دیا جاتا ہے اور اسے سہنے والی عورت کے جذبات واحساسات کی پروا نہیں کی جاتی۔

یہ ڈرامہ ہر منگل اور بدھ کی رات 8 بجے آج انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

Taaluq