Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سہانا خان جلد اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ڈیبیو کرینگی

فلم میں باپ بیٹی کے درمیان مضبوط تعلق کو دکھایاجائے گا
شائع 27 جون 2023 10:19pm

سہانا خان اپنے والد بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جلد پڑے پردے پر ڈیبیو کریں گی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس فلم کو شاہ رُخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کے ہدایتکار سدھارتھ آنند پروڈیوس کریں گے جو ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی ہدایت کاری بھی کریں گے۔

فلم کا نام تاحال سامنے نہیں آسکا تاہم یہ فلم شاہ رُخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلکس پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ خان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پری پروڈکشن کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے جبکہ سہانا خان اور شاہ رُخ خان اس فلم کیلئے بےحد پُرجوش ہیں۔

فلم میں شاہ رُخ خان کا کردار کیا ہوگا اس حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کنگ خان اور ان کی بیٹی سُہانا خان کے لیے ایک خاص فلم ہوگی جس میں باپ بیٹی کے درمیان مضبوط تعلق اور محبت کو فلمایا جائے گا۔

Suhana Khan