Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکار خوفناک بائیک حادثے میں اپنی ٹانگ گنوا بیٹھے

ڈاکٹروں کے پاس ان کی ٹانگ کاٹنے کے علاوہ کوئی حل نہ تھا
شائع 27 جون 2023 10:06pm

بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار سورج کمار خطرناک ٹریفک حادثے میں اپنی دائیں ٹانگ کھو بیٹھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ سورج کمار فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے ہی والے تھے کہ وہ میسور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں نے سورج کمار کا معائنہ کیا جس کے بعد اداکار کی زندگی بچانے کے لیے ڈاکٹروں کو ان کی گھٹنے کے نیچے سے سیدھی ٹانگ کاٹنا پڑی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت سورج کمار موٹربائیک چلا رہے تھے کہ ایک ٹریکٹر کو اوورٹیک کرنے کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور وین میں جاگھسے۔

بعد ازاں انہیں میسور کے منی پال اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں کے پاس ان کی ٹانگ کاٹنے کے علاوہ کوئی حل نہ تھا۔

خیال رہے کہ سورج کمار معروف اداکار شیوا راج کمار کے قریبی رشتے دار تھے، سورج ’رتھم‘ نامی فلم میں کام کر رہے تھے جب کہ پریا پرکاش کے ساتھ بھی ایک پراجیکٹ پر پیشرفت جاری تھی۔

Suraj Kumar