Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تھم نہ سکا

قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان
شائع 27 جون 2023 06:09pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لاہور سے مزید وکٹیں گرگئیں۔

لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 127 کے امیدوار شبیر سیال، حلقہ 118 کے امیدوار میاں سلمان شعیب اور حلقہ 154 سے امیدوار محمد علی خان نے پی ٹی آئی چھوڑ دی۔

پی ٹی آئی الیکشن سیل کے سربراہ خرم قریشی، آئی ٹی ایف کے سابق صدر کرامت علی اور حلقہ 155 سے امیدوار میجر ریٹائرڈ جاوید ضمیر نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔

سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل اور سابق ایم این اے احسان اللہ ٹوانہ نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ہم اداروں کے ساتھ تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

pti

lahore

PTI Leaders Left Party