Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ریکارڈ محصولات حاصل کرلیے

ایف بی آر نے 26 جون تک محصولات کی مد میں 7000 ارب روپے اکٹھے کر لیے، اسحاق ڈار
شائع 27 جون 2023 01:05pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے 7 ہزار ارب روپے کے ریکارڈ محصولات حاصل کرلیے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستانی معیشت کو ٹریک پر لانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ اس حوالے سے انھیں عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی تجاویز اور شرائط پر بھی عمل کرنا پڑ رہا ہے۔

معیشت کی فکر میں پریشان دکھائی دینے والے اسحاق ڈار نے اس بار اپنے ٹوئٹ میں قوم کو محصولات کی ریکوری کے حوالے خوشخبری سنائی ہے۔

ٹوئٹ میں وفاقی وزیر خزانہ نے لکھا کہ الحمداللہ! پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے 26 جون تک محصولات کی مد میں 7000 ارب روپے اکٹھے کر لیے ہیں۔

اسحاق ڈار نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ 30 جون تک اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ انشاءاللہ۔

pakistan economy

Taxes

IMF PAKISTAN

revenue