ایشین انڈر 21 اسنوکر ٹائٹل کے فاتح احسن رمضان کا وطن واپسی پر کسی نے استقبال نہ کیا
ایشین انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے احسن رمضان جب وطن واپس پہنچے تو کوئی ان کا استقبال کرنے نہ آسکا، وطن واپسی پر ایشین فاتح کے گلے میں نہ تو کوئی ہار ڈالا گیا نہ ہاتھ میں کوئی گلدستہ تھمایا گیا۔
فاتح کیوئیسٹ کا کہنا ہے کہ میرے ہاتھ میں ٹرافی اور گلے میں گولڈ میڈل ہے میں اسی سے خوش ہوں۔
ایران میں ایشین انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپئن شپ کے فاتح احسن رمضان غیر ملکی طیارے سے آج کراچی پہنچے تو وطن واپسی پر احسن رمضان کا استقبال کرنے کوئی ائیرپورٹ نہیں آیا۔
احسن رمضان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیل چکا ہوں اسی لیے پریشر میں کھیلنا آتا ہے۔
ایک سوال پر احسن رمضان کا کہنا تھا کہ فی الحال پروفیشنل سرکٹ میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کیلئے مزید میڈلز جیتنا اصل مقصد ہے۔
احسن رمضان نے ایشئن چیمپئن شپ کے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Comments are closed on this story.