Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور اور بنوں میں چھتیں گرنے سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق 6 زخمی

بنوں میں مدرسے کی چھت گری، لاہور میں مکان کی چھت منہدم ہوئی
اپ ڈیٹ 27 جون 2023 11:12am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں مدرسے کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہو گئے جبکہ لاہور میں مکان کی چھت منہدم ہونے سے 2 افراد جان سے گئے اور چار زخمی ہوگئے۔

تحصیل ڈومیل میں نالہ کاشو پل کے قریب دینی مدرسے کی چھت گرنے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم اور علاقہ مکینوں نے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والے بچوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بنوں سید ابرار علی شاہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں پہلے بنوں میں آنے والے طوفان کی وجہ سے مدرسے کی چھت میں دراڑیں پڑ گئی تھیں۔

لاہور میں چھت گر گئی

لاہور کے علاقے مناواں میں مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جان سے گئے اور 4 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ورکرز نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

Roof Collapse

Banu

Madarsa