فلم ٹائی ٹینک کو نیٹ فلکس پرریلیز کرنے کا اعلان
نیٹ فلیکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر فلم ’ٹائی ٹینک‘ کی اسٹرمنگ کا آغاز یکم جولائی سے کرے گی۔
فلم ساز جیمز کیمرون کی ٹائی ٹینک کو ابتدائی طور پر 1997 میں ریلیز کیا گیا تھا جو مسلسل 4 ماہ تک سینما میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بنی تھی۔
ٹائی ٹینک دنیا کی وہ پہلی فلم بنی تھی، جس نے ریلیز ہوتے ہی کئی نئے ریکارڈ بنائے تھے اور یہ فلم ایک دہائی تک یعنی 2010 تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم رہی تھی۔
تاہم اس کے بعد جیمز کیمرون کی ہی دوسری فلم اوتار سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی تھی۔
ٹائی ٹینک کی ریلیز کو صدی کا چوتھائی حصہ گزرنے کے بعد اب اسے دوبارہ امریکا سمیت متعدد ممالک کے سینما میں پیش کردیا گیا اور فلم کی ٹیم کی امید ہے کہ فلم ایک بار پھر ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔
فلم کو 25 سال میں متعدد بار سینمائوں میں ریلیز کیا جا چکا ہے، تاہم اب یہ 1 جولائی کو یٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.