Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے فیصلے لندن یا دبئی کے بند کمروں میں نہیں چاہیے، سراج الحق

انتخابات میں دولت کے کھیل پر پابندی عائد کی جائے، امیر جماعت اسلامی
شائع 26 جون 2023 09:04pm
سراج الحق (فوٹو:فائل)
سراج الحق (فوٹو:فائل)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کے فیصلے واشنگٹن، لندن یا دبئی کے بند کمروں میں نہیں چاہیے، اور انتخابات میں دولت کے کھیل پر پابندی عائد کی جائے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں پر اداروں اور خاندانوں کا کنٹرول ختم ہونا چاہئے، سیاسی جماعتیں مضبوط ہوں گی توجمہوریت مضبوط ہو گی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، لیکن انتخابات میں دولت کے کھیل پر پابندی عائد کی جائے، ملک کے فیصلے واشنگٹن، لندن یا دبئی کے بند کمروں میں نہیں چاہیے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے، حالات مشکل ترین ہیں اس کے باوجود ہم ناامید نہیں، اسٹیٹس کو سے نجات کیلئے قوم اہل اور ایماندار لوگوں کا چناؤ کرے۔

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq