Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا الیکشن روکنے کا حکم دے دیا

فریقین کو نوٹس جاری، درخواست سماعت کیلئے منظور
شائع 26 جون 2023 08:37pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین کے الیکشن روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے چیرمین پی سی بی کے الیکشن تاحکم ثانی روک دیے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر نواز رانا نے الیکشن روکنے کا حکم دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے انتخاب کو پی سی بی کمیٹی کے سابق ممبر گل محمد کاکڑ نے جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے سے متعلق درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں پی سی بی کی گورننگ باڈی کی نامزدگی کی گئی 20 جون کے کمیٹی اجلاس میں کمیٹی کی مد میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ آئی پی سی محکمہ بین الصوبائی کی جانب سے فیصلے کے برعکس مختلف نوٹی فکیشن جاری کیے تھے، غیر مجاز کمیٹی کی جانب سے 27 جون کو چیئرمین پی سی بی کا انتخاب عمل میں لایا جارہا ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزارت آئی پی سی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 17 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہونے پر اب قائم مقام چیئرمین الیکشن کمشنر ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب 27 جون کو شیڈول ہے جسے روک دیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی نے چند روز پہلے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے ناموں کی منظوری دے دی۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں گے۔

quetta

Najam Sethi

Balochistan High Court

chairman pcb

zaka ashraf

New Chairman PCB