Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری

نشاندہی کرنے والوں کے لئے 10 لاکھ روپے انعام
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 08:31pm

پشاور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری کردیں، جب کہ ان کی نشاندہی کرنے والوں کیلئے10لاکھ انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں، جب کہ پولیس نے عوام سے دہشت گردوں کی نشاندہی میں معاونت کی اپیل بھی کی ہے۔

تصویر میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد دیکھائی دے رہیں، جس میں موٹر سائیکل پر پیھچے سوار میبنہ ٹارگٹ کلر کا چہرہ صاف دیکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں مدد کریں، دہشت گردوں کی نشاندہی کرنے والوں کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے، رواں ماہ 23 اور 24 جون کو سکھ برادری کے دو افراد کو ٹارگٹ کیا گیا جن میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا، مرنے والے کی شناخت من موہن سنگھ کے نام سے ہوئی۔

پشاور پولیس نے بتایا کہ گلدرہ کے رہائشی سکھ من موہن سنگھ رکشے میں گھر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔

اس سے ایک روز قبل جمعہ کو پشاور کے علاقہ رشید گڑھی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سکھ پنساری ترلوک سنگھ پر اپنی دکان کے اندر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوا اور ملزمان فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختون خوا میں گزشتہ 11 برسوں میں 29 افراد کے قتل کے بعد سکھ برادری نے صوبے سے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

Sikh pilgrims

peshawar police

sikh murder