Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، 5 خود کش جیکٹس برآمد

3 ایس ایم جی 30 ہائی، دھماکا خیز مواد، 16 ایس ایم جی میگزین بھی برآمد
شائع 26 جون 2023 07:12pm

سی ڈی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 5 خود کش جیکٹس برآمد کرلی گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ 19ریموٹ کنٹرول بم اور دستی بم بھی برآمد ہوئے، جب کہ 3 ایس ایم جی 30 ہائی، دھماکا خیزمواد، 16عدد ایس ایم جی میگزین، سینکڑوں کارتوس، میڈیسن کپڑے اور بیگز بھی برآمد ہوئے۔

ڈی پی او لوئر دیر نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی لوئر دیر اور ملاکنڈ کے بارڈر پر کی گئی، جس میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا، یہ بارود عید کےموقع پر دہشتگردی کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم بروقت کارروائی کے بعد یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

CTD

kp police

KPK Police

CTD KPK

Suicide jackets