تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ریلوے ملازمین کا کام چھوڑاحتجاج
لوکوشیڈ میں مینٹیننس کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف کام چھوڑ احتجاج کیا جارہا ہے۔
کراچی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ریلوے ملازمین نے کام چھوڑ احتجاج شروع کردیا ہے، احتجاج لوکو شیڈ میں مینٹیننس کے ملازمین کی جانب سے کیا جا رہا ہے جس کے بعد ریلوے انجن بغیر مینٹیننس کے کراچی کینٹ سے روانہ کئے جا رہے ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ دیگرسرکاری محکموں میں جون کی تنخواہیں جاری کی جارہی ہیں، جب کہ ہمیں تاحال مئی کی تنخواہ بھی جاری نہیں کی گئی، اور بینک چھٹیوں میں صرف ایک دن باقی ہے۔
احتجاجی ملازمین نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کام چھوڑ احتجاج جاری رہے گا، بغیر مینٹیننس کے ریلوے انجن کراچی کینٹ سے روانہ ہورہے ہیں، کسی بھی حادثے کی صورت میں ذمہ دار ریلوے انتظامیہ ہوگی۔
Comments are closed on this story.