Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورہائیکورٹ میں زیر التواء 500 مقدمات نمٹا دیئے گئے

تقریباً 43 ارب کے مالیاتی و ٹیکس مقدمات کے فیصلے کئے گئے
شائع 26 جون 2023 06:30pm

لاہور ہائیکورٹ نے 6 ماہ کے دوران 500 کے قریب مقدمات نمٹا دیے۔

لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء ٹیکس اور مالیاتی مقدمات میں پیشرفت سامنے آئی ہے، عدالت نے 6 ماہ کے دوران 500 کے قریب مقدمات نمٹا دیے ہیں اور تقریباً 43 ارب کے مالیاتی و ٹیکس مقدمات کے فیصلے کیے گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے جلد فیصلے کرنے پر ججز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیرالتواء ٹیکس و مالیاتی مقدمات میں ملک و قوم کے پیسے کا سوال ہے.

جسٹس امیر بھٹی کا کہنا تھا کہ ٹیکس اور مالیاتی مقدمات کے جلد فیصلے وقت کا تقاضا ہے، جلد فیصلوں کی بدولت تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کا عدالتوں پر اعتماد مستحکم ہو رہا ہے۔

Lahore High Court

justice ameer bhatti