Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران ریاض کی بازیابی کیلئے ورکنگ کمیٹی سے کارکردگی رپورٹ طلب

وکیل عمران ریاض کا عدالت کی جانب سے بنائی ورکنگ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
شائع 26 جون 2023 05:33pm

لاہور ہائیکورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کے لیے ورکنگ کمیٹی سے آئندہ سماعت پر کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے کیس پر سماعت کی۔ ورکنگ کمیٹی کے ممبران اور دیگر افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی بازیابی کیلئے پولیس کو مزید مہلت دے دی

عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے عدالت کی جانب سے بنائی گئی ورکنگ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی کی جانب سے تفتیش میں ہونے والی پیشرفت حوصلہ افزاء ہے، امید ہے عمران ریاض کسی بھی وقت بحفاظت ہمارے درمیان ہوں گے، ہم ورکنگ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: جس کے حکم پرعمران ریاض کواٹھایا گیا وہ بھی نہیں بچے گا، لاہور ہائی کورٹ

آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ عمران ریاض کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں، پولیس کی جانب سے ملنے والی اطلاعات حوصلہ افزاء ہیں، امید ہے پولیس اگلی سماعت تک اچھی خبر لیکر آئے گی اور عمران ریاض کو بازیاب کرائے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم سب دعاگو ہیں کہ عمران ریاض بحفاظت پہنچیں، تفتیشی ٹیم کی کاوش کو بھی سراہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران ریاض کیس: آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ ایک گھنٹے میں عدالت طلب

عدالت نے ورکنگ کمیٹی سے آئندہ سماعت پر کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی۔

Lahore High Court

imran riaz khan

Imran Riaz

justice ameer bhatti

anchor person