Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر سندھ کا دو لاکھ راشن بیگز تقسیم کرنے کا اعلان

50 ہزار لوگوں کو آئی ٹی کورسز بھی کرائیں گے، روک سکو تو روک لو، کامران ٹیسوری
شائع 26 جون 2023 04:11pm
گورنر سندھ  کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دو لاکھ راشن بیگز تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ طاقتور پاکستان کے تحت مستحقین کو راشن پہنچانے کا اہتمام کیا ہے، آنے کا خدشہ تھا خود ساحلی پٹی تک راشن لےکر پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ 50 ہزار لوگوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورسز بھی کرائیں گے، لہٰذا روک سکو تو روک لو، کیونکہ میں گالیوں اور بینرز پھاڑنے سے نہیں ڈروں گا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بےروزگاری کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، آپ کا گورنر دن رات آپ کے لیے محنت کر رہا ہے۔

karachi

Governor Sindh

kamran tessori