Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ والوں نے ایک اور ’ماسٹرپیس‘ برباد کردیا

پاکستان کے سپٌرہٹ گانے ’پسوڑی‘ کا ری میک ریلیزکردیا گیا
شائع 26 جون 2023 03:29pm
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

بالی ووڈ کی جانب سے چند روز قبل پاکستان کے سپٌرہٹ گانے ’پسوڑی‘ کے ری میک کی خبرسامنے آنے کے بعد سے شائقین موسیقی کی جانب سے تحفظات کے اظہار کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب یہ خدشات سچ ثابت ہوگئے ہیں۔

خبرسامنے آنے اور گزشتہ روز گانے کا ٹریلر دیکھنے کے بعد کیے جانے والے تبصروں میں بیشترکا کہنا تھا کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے اس مقبول ترین گانے کا برباد کردیا گیا ہے۔

آج پیر 26 جون کو فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ میں شامل کیا جانے والا یہ گانا ریلیز کردیا گیاہے اور ’وہی ہوا جس کا ڈر تھا ’ کے مصداق پاکستانی صارفین نے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے تبصروں میں اردو اور پنجابی زبان کے مکسچراس گانے اور اسے بنانے والوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

علی سیٹھی اور شائے گل نے یہ گانا 2022 میں کوک اسٹوڈیو کیلئے گایا تھا جس کے بول علی سیٹھی اورفضل عباس نے لکھے تھےجبکہ اسے زلفی کے ہمراہ کمپوز کیا گیا تھا۔ پسوڑی کو اب تک 50 کروڑ 60 لاکھ افراد سُن چکے ہیں۔

یہ نیا ’پسوڑی‘ معروف بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ اور تلسی کمار نے گایا ہے جس کی یوٹیوب ڈسکرپشن میں واضح ہے حقیقی ورژن کے تمام تر جملہ حقوق علی سیٹھی محفوظ رکھتے ہیں۔

پاکستان کے علاوہ بھارتی صارفین نے بھی اس ری میک کو ناپسند کیا، شائقین موسیقی نے کی بڑی تعداد نے کہا کہ بالی ووڈ والوں نے ایک ماسٹر پیس کو برباد کردیا ہے۔

صارفین کی جانب سے کیے جانے والے تبصروں پر ایک نظرڈالتے ہیں۔

_

واضح رہے کہ کارتک آریان اور کیارا ایدوانی کی فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ 29 جون کو بڑے پر5دے پر پیش کی جائے گی۔ فلم کی ڈائریکشن سمیرودوانز کی ہیں۔

Pasoori