Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیکس کیلکولیٹر: ٹیکس کی نئی شرح نے زیادہ کمائی والوں کا رعب مٹی میں ملا دیا

مالی سال 2023-24 کے نئے انکم ٹیکس کیلکولیٹر سے اپنی بچی کچی تنخواہ جانئے۔
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 04:50pm
علامتی تصویر: کریٹیو کامنز
علامتی تصویر: کریٹیو کامنز

وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں ماہانہ دولاکھ روپے اور اس سے زائد آمدنی والے افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔

حکومت نے ٹیکس سلیبس کی تعداد بھی 7 سے کم کر کے 6 کر دی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ 5 لاکھ روپے ماہانہ یا اس سے زیادہ کمانے والے لوگوں پر ٹیکس کا مزید بوجھ پڑے گا۔

اور یہاں سے شروع ہوتا کا حکومت کا بھدا ٹیکس مذاق۔

یعنی ماہانہ 5 لاکھ روپے کمانے والا کوئی بھی شخص ٹیکس کی مد میں 91 ہزار روپے سے تھوڑی زیادہ رقم ادا کرے گا اور 4 لاکھ 10 ہزار روپے اس کی جیب میں آئیں گے۔

یعنی بعض صورتوں میں باسز اپنے جونیئرز کے مقابلے میں بہت معمولی اضافی رقم گھر لے جائیں گے۔

انکم ٹیکس کی یہ نئی شرح ٹیکس ادائیگی کے بعد آپ کی آمدنی کو کس طرح متاثر کرے گی اور آپ سالانہ کتنا ٹیکس ادا کریں گے؟ اس کا حساب آپ نیچے دیے گئے کیلکولیٹر کا استعمال کرکے فوری طور پر لگا سکتے ہیں۔

مالی سال 2023-24 کے لیے انکم ٹیکس کیلکولیٹر

ہم نے مالی سال 2023-24 کے فنانس بل کے مطابق اگلے ٹیکس سلیب کو بھی دوبارہ تیار کیا ہے۔

نئے ٹیکس سلیب اور زیادہ آمدنی والے تنخواہ دار لوگ

  • جن افراد کی قابل ٹیکس سالانہ آمدنی 600,000 روپے سے زیادہ نہیں انہیں کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔
  • اگر قابل ٹیکس آمدنی 600,000 روپے سے زیادہ ہو لیکن 1,200,000 روپے سے زیادہ نہ ہو تو 600,000 روپے سے زیادہ رقم کا 2.5 فیصد ادا کرنا ہوگا۔
  • سالانہ قابل ٹیکس آمدنی 1,200,000 روپے سے زیادہ ہو لیکن 2,400,000 روپے سے زیادہ نہ ہو تو اس پر 15,000 روپے کے ساتھ ساتھ 1,200,000 سے زیادہ کی رقم کا 12.5 فیصد ادا کرنا ہوگا۔
  • قابل ٹیکس سالانہ آمدنی 2,400,000 روپے سے زیادہ ہو لیکن 3,600,000 روپے سے زیادہ نہ ہو تو 165,000 روپے کے ساتھ روپے سے زیادہ رقم کا 22.5 فیصد ادا کرنا ہوگا۔
  • قابل ٹیکس آمدنی 3,600,000 روپے سے زیادہ ہو لیکن 6,000,000 روپے سے زیادہ نہ ہونے پر 435,000 روپے کے ساتھ 3,600,000 روپے سے زیادہ رقم کا 27.5 فیصد دینا ہوگا۔
  • اگر سالانہ قابل ٹیکس آمدنی 60 لاکھ روپے سے زیادہ ہے تو 1,095,000 روپے کے علاوہ 6,000,000 روپے سے زیادہ رقم کا 35 فیصد بھی ادا کرنا ہوگا۔

حکومت نے ٹیکس سلیبس کی تعداد سات سے کم کر کے چھ کرتے ہوئے اس سلیب کو ختم کیا ہے جس میں 60 لاکھ سے 1.2 کروڑ روپے کے درمیان سالانہ آمدنی کا ذکر تھا۔

پانچ لاکھ سے 10 لاکھ روپے ماہانہ کے درمیان کمانے والے افراد سالانہ ٹیکس کی مد میں 60 لاکھ روپے سے زیادہ رقم بشمول 10 لاکھ 5 ہزار + 32.5 فیصد ادا کر رہے تھے۔ ان پر اب 60 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ کی آمدنی پر 35 فیصد کی بلند ترین شرح عائد ہوگی۔

اس کے علاوہ وہ10 لاکھ 95 ہزار روپے کی ایک مقررہ رقم بھی ادا کریں گے۔

دوسری طرف، وہ لوگ جو پہلے 1.2 کروڑ روپے اور اس سے زیادہ کی سالانہ آمدنی کے فائنل سلیب میں آتے تھے، انہیں اب فائدہ دیا گیا ہے۔ وہ پہلے فکسڈ انکم ٹیکس کی مد میں 29 لاکھ 95 ہزار روپے اور ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم پر 35 فیصد ادا کر رہے تھے۔

انکم ٹیکس کیلکولیٹر

Tax Calculator