Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کریں گے، وزیر خزانہ کا اعلان

معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
شائع 26 جون 2023 01:22pm
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار۔ فوٹو — اسکرین گریب
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار۔ فوٹو — اسکرین گریب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کریں گے۔

اسلام آباد میں قومی بچت اسکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان میں سود سے پاک اسلام نظام نافذ ہو۔

انہوں نے کہا کہا اسی حوالے سے وفاقی شریعت کورٹ کا فیصلہ تھا کہ پانچ سال کے اندر ملکی نظام کو اسلامی بنایا جائے اور سود سے پاک کیا جائے گا جس کے خلاف اسٹیٹ بینک کے علاوہ دیگر نجی بینکوں کی اپیلیں تھیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دو ہفتوں کے دوران ہی ان اپیلوں کو واپس لینے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد گورنر اسٹیٹ کی زیر سربراہی میں ایک ہائی پاور کمیٹی کا قیام کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، 30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کریں گے۔

Ishaq Dar

Interest Rate

Federal Shariat Court