Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آخری تاریخ قریب آگئی، اپنے بانڈز فوراً تبدیل کروالیں

بانڈز کے بدلے نقد رقم لی جاسکتی ہے یا دوسری بانڈز سے تبدیل کروایا جاسکتا ہے
شائع 26 جون 2023 01:05pm

منسوخ شدہ پرائز بانڈز کو نقد کرانے کی آخری تاریخ قریب آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ منسوخ شدہ بانڈز 30 جون تک نقد کرائے جاسکتے ہیں۔

منسوخ شدہ بانڈز میں 7 ہزار 500، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ان بانڈز کے بدلے نقد رقم لی جاسکتی ہے یا دوسری بانڈز سے تبدیل کروایا جاسکتا ہے۔

حکومت کی جانب سے 40000، 25000، 15000 اور 7500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز پر پابندی کے بعد اب مارکیٹ میں سب سے بڑا پرائز بانڈ 1500 روپے مالیت کا ہے۔ اس کے علاوہ 750، 200 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز مارکیٹ میں موجود ہیں۔

Prize Bonds

last date