Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوما سے ہوش میں آنے والے بچے کی ماں سے جذباتی ملاقات ، ویڈیو وائرل

بچہ 16 دن تک کوما میں رہنے کےبعد ہوش میں آیا تھا
شائع 26 جون 2023 12:25pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر اسپتال کے کمرے میں ماں اور بیٹے کی جذباتی ملاقات کا ایک منظر وائرل ہے، بچہ 16 دن تک کوما میں رہنے کے بعد ہوش میں آیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ اسپتال سے بچے کے کوما سے ہوش میں آجانے کی خبر سُن کر وہاں عدم موجود ماں بھاگتے ہوئے بیٹے سے ملاقات کیلئے پہنچتی ہے۔

ماں کا چہرہ دیکھتے ہی موبائل فون میں مصروف بیٹا رو پڑتا ہے، ماں نے بھی شدت جذبات سے بچے کو کافی دیر تک گلے لگائے رکھا۔

فوری طور پر اس حوالےسے تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ یہ ویڈی کہاں کی ہے۔

وائرل ویڈیو کلپ میں ماں اور بیٹے کی دلوں کو چھو لینے والی ملاقات کے مناظرنے صارفین کی آنکھیں بھی نم کردیں جنہوں نے تبصروں میں بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Viral Video

Comatose