Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس سے شکایت کرنے پر با اثر افراد کا شہری پر تشدد، ملزمان گرفتار

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا
شائع 26 جون 2023 11:45am
صادق آباد پولیس اسٹیشن۔ فوٹو — فائل
صادق آباد پولیس اسٹیشن۔ فوٹو — فائل

صادق آباد: پولیس سے شکایت کرنے پر بااثر افراد کی جانب سے شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صادق آباد کے نواحی علاقے میں پولیس سے شکایت کرنے پر بااثر افراد نے شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسی دوران ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے۔

شہری کی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

Punjab police

Sadiqabad