Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹورنٹو: میئرکے الیکشن میں 6 سالہ کُتا مولی بھی امیدوار

مولی کا مالک ٹوبی ہیپس تبدیلی لانے کا خواہشمند ہے
شائع 26 جون 2023 09:27am
تصویر: نیشنل پوسٹ
تصویر: نیشنل پوسٹ

** ٹورنٹو میں آج پیر 26 جون کو ہونے والے میئرالیکشن کی خاص بات اس دوڑ میں ایک کتے کا بھی بطور میئر امیدوار ہونا شامل ہے۔**

وولف-ہسکی کینان نسل سے تعلق رکھنے والا ’مولی‘ نام کا یہ کُتا کینیڈا کے دارالحکومت میں ہونے والے نئے میئرکیلئے 102 امیدواروں میں سے6 ایک ہے۔

الیکشن جیتنے کیلئے 6 سال کے مولی اور اس کے مالک ٹوبی ہیپس نے موسم سرما میں میں شہر کی سڑکوں پر نمک کے استعمال سے ہونے والے نقصانات روکنے جیسے وعدے کیے ہیں ، کُتے کے مالک کا کہنا ہے کہ سردیوں میں سڑکوں پر نمک کا زیادہ استعمال مولی جیسے نرم پنجوں والے کینائنز کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

مُولی کی انتخابی مہم میں رہائش کی استطاعت نہ رکھنا، اربوں ڈالر کے کاروبار پرٹیکس میں اضافہ اورنئے گھروں اور تجارتی عمارتوں میں ؛فاسل فیول ہیٹنگ سسٹم’ پر پابندی عائد کرنے جیسی تجاویز بھی شامل ہیں۔

مولی کے مالک نے اسے شہر کا اعزازی میئر بنانے کا علان کررکھا ہے، بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سٹی ہال انتظامیہ اسوقت اچھے فیصلے کرے گی جب ایک جانور بھی اس ہال میں موجود ہو ۔

میئرکے الیکشن سے تبدیلی لانے کے خواہشمند ٹوبی ہیپس کے مطابق وہ اس واقعے کو ضائع کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

میئر کے انتخاب کی دوڑ میں حصہ لینے کیلئے 250 کینیڈین ڈالر اور 25 افراد کے دستخط یعنی گواہی یا نامزدگی کے لیے حمایت درکار ہے۔یہاں امیدواروں کا اپنی سیاسی جماعتوں کی پالیسی پر چلنا ضروری نہیں یعنی نامزدگی کا کوئی ایسا عمل نہیں جس کے بعد کسی امیدوار کو اس دوڑ سے باہر کیا جا سکے۔

ٹورنٹو یونیورسٹی کے اسکول آف سٹیز کی ڈائریکٹر کیرن چیپل کے مطابق کچھ لوگ صرف یہ دیکھنے کے لیے الیکشن کی طرف راغب ہوتے ہیں کہ انہیں کوئی عوامی مقبولیت حاصل ہے یا نہیں۔

میئر کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ میں مسلسل کمی اس امکان کو بڑھا دیتی ہے کہ زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیداور کاپہلے سے عوام میں مقبول ہونا ضروری ہے۔فی الوقت اس الیکشن میں اولیوا چو کو مقبول رہنما سمجھا جا رہا ہے۔ ان کی شہرت مستعفی میئر جان ٹوری کے مخالف امیدوار کے طورپر ہے۔

کیا جارہا ہے کہ نئے میئر کو کافی چیلنجز درپیش ہوں گے۔ اس الیکشن میں ایک کُتے اور دوسری جانب حال ہی میں گریجویشن مکمل کرنے والے نوجوان کی بھی شمولیت ٹورنٹو کے متنوع ہونے کی علامت ہے، تاہم یہ بات واضح ہے کہ نیا میئر بہت کم فیصد ووٹ لیکر منصب سنبھالے گا۔

25 سال قبل 7 میونسپلٹیز کے ٹورنٹو میں شمولیت اختیار کیے جانے کے بعد سے یہ پہلا ضمنی انتخاب ہے۔شہر کے میئر جان ٹوری کے مستعفی ہونے کے 5 سال بعد یہ انتخابی معرکہ ہونے جا رہا ہے۔ اس سے قبل ٹورنٹو کے میئر کوغیرازدواجی تعلقات منظر عام پر آنے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

جان ٹوری کے 2014 میں برسراقتدار آنے کو خوش آئند پیشرفت قرار دیا گیا تھا کیونکہ ان سے قبل میئر راب فورڈ نے اپنے دور میں کوکین کے استعمال کا اعتراف کیا تھا۔

toronto

Mayor Election