Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں نامعلوم افراد نے دو بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 08:34am

لاہورمیں نامعلوم افراد نے دو بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

لاہور کے علاقے غازی آباد میں دلخراش واقعہ ییش آیا، جہاں سفاک ملزمان نے دو بچیوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفیش میں پتہ چلا ہے کہ دونوں بچیاں مالک مکان اور کرائے دار کی تھیں جو چھت پر کھیل رہی تھیں، اس دوران نامعلوم افراد ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے میں زخمی ہونے والی 13 سالہ طیبہ اور7 سالہ مافیہ کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق بچیاں بری طرح جھلس گئی ہیں، تاہم پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

lahore

lahore police

rescue 1122

Igniting by sprinkling petrol

deadly attack