Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیر پیر نورالحق قادری کو گرفتار کرنے کا حکم جاری

نورالحق قادری کو گرفتار کرکے 30 روز تک سینٹرل جیل پشاور میں رکھا جائے، حکمنامہ
شائع 25 جون 2023 07:22pm

تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر نے سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کرتے ہوئے ملک کی پر امن فضاء اور باہمی رواداری کو نقصان پہنچایا ہے اور انہوں نے بڑے پیمانے پر شہریوں کو غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے لئے اکسایا ہے۔

حکم نامے کے مطابق سابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کو گرفتار کرکے 30 روز تک سنٹرل جیل پشاور میں رکھا جائے۔

پیر نور الحق قادری کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر نورالحق قادری کے خلاف مقدمہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کروایا۔

نور الحق قادری کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے شہریوں کو اداروں کےخلاف اکسایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

pti leaders

PTI Leaders arrested

Noor ul Haq Qadri